شیر شاہ

علیمہ خان کے بیٹےشیر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا

لاہور(کورٹ نیوز)بانی پی ٹی آئی کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا۔ شیر شاہ کیخلاف جناح ہاﺅس حملے کے مقدمے پر سماعت ہوئی،ملزم شیر شاہ کو انسداد انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

عدالت نے ملزم شیر شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں