راولپنڈی(نیوز ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے، احتجاج کال آف والی بات نہیں،مذاکرات چل رہے ہیں ا س بارے بتائیں گے ۔تفصیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس میں پی ٹی آئی رہنماﺅں نے بانی کو اسلام آباد احتجاج کے معاملے پر اعتماد میں لیا اور انہیں موجودہ صورتحال سے متعلق بریف کیا ۔بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ خان صاحب کی احتجاج کی کال فائنل ہے۔
احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ مذاکرات جو چل رہے ہیں، اس کا کچھ بتا دیں، جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ جی اس پر آپ کو انشا اللہ بتائیں گے وہ چل رہے ہیں۔