بابر اعوان

عمران خان چاہتے ہیں سائفر کیس کے ٹرائل میں ‘سابق جرنیل، امریکی سفیر’ کو طلب کیا جائے، بابر اعوان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت ایک سابق فوجی جرنیل اور ایک امریکی سفیر کو طلب کرے۔

سائفر کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس سرے سے کوئی ہے ہی نہیں، کیس صرف یہ ہے کہ امریکا کا ایک تیسرے چوتھے درجے کا افسر ہمیں کہتا ہے کہ یہاں حکومت تبدیل کرو اور حکومت تبدیل ہوجاتی ہے، وہ کہتا ہے عمران خان وزیراعظم نہ رہے اور عمران خان وزیراعظم نہیں رہتے۔

بابر اعوان نے کہا کہ کسی کا مداخلت کرنا جرم نہیں تاہم مداخلت کے بارے میں بتانا جرم بن گیا، یہ محض پی ٹی آئی اور عمران خان کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے حربے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرضی مقدمات ختم ہونے چاہئیں، میڈیا اور بین الاقوامی مبصرین کو ٹرائل دیکھنے کی اجازت ہونی چاہیے،

عمران خان نے عدالت میں کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے نمائندے کو عدالت میں بلایا جائے اور انہوں نے ایک سابق جرنیل کا بھی نام لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں