عمر ایوب خان

عمر ایوب خان کی ڈپٹی کمشنر مستونگ گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے ڈپٹی کمشنر مستونگ گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قائدحزب اختلاف نے حملے میں ڈی سی ذاکر بلوچ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔انہوں نے شہید کی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

عمر ایوب خان نے واقعے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔اپوزیشن لیڈر نے واقعے میں ملوث افراد کی جلد نشاندہی کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عمر ایوب نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں عمزادہ خاندان کے غم میں شریک ہوں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں