صحافی ڈاکٹر رفعت العریر

فلسطینی پروفیسر اور صحافی ڈاکٹر رفعت العریر بھی اسرائیلی حملے میں شہید

غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی بمباری کے دوران فلسطینی مصنف، پروفیسر اور صحافی ڈاکٹر رفعت العریر بھی جام شہادت نوش کر گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر رفعت کو اسرائیل نے فضائی حملے میں ان کے خاندان سمیت شہید کیا، اپنے آخری انٹرویو میں غزہ کی صورتحال بتاتے ہوئے ڈاکٹر رفعت نے کہا تھا کہ غزہ میں نہ ہی بجلی ہے، نہ پانی اور نہ ہی کھانے کی اشیا موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے آخری پیغام میں ڈاکٹر رفعت نے ایک نظم شیئر کی اور پیغام دیا اگر مجھے مرنا ہے تو تمہیں کہانی سنانے کیلئے جینا ہے، انہوں نے یہ بھی سوال کیا تھا کہ اسرائیل کیا چاہتا ہے؟ غزہ کے لوگ اجتماعی خودکشی کرلیں؟۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ہی اسرائیل کے فضائی حملے میں غزہ کے نامور سائنسدان سفیان طیبہ کو ان کے اہلخانہ سمیت شہید کر دیا گیا تھا، 2 ماہ کے دوران اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریبا ساڑھے 17 ہزار ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں