اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کا وژن اور غیر متزلزل عزم ہماری قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔
پیر کو اپنے ٹوئٹ میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آج ہم اپنے عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کا 147 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ آئیے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی میراث کی پاسداری کریں۔