لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ،نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے قانون کا سیکشن 232چیلنج

لاہور (نیوز ڈیسک)نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے قانون کے سیکشن 232کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میاں شبیر اسماعیل نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے ،

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو سادہ اکثریت کے ساتھ قانون سازی کا اختیار نہیں ہے، یہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کی سیکشن 232کو غیر آئینی قرار دیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں