اعتزاز احسن

لندن پلان ہے انتخابات کیلئے وہی تاریخ ہو جو نواز شریف چاہتے ہیں، اعتزاز احسن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینئر وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لندن پلان ہے کہ انتخابات کے لیے وہی تاریخ ہو جو نواز شریف چاہتے ہیں،اب چیف الیکشن کمشنر پر دبائو ڈالا جا رہا ہے، اٹیک کیا جا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کو ہٹایا گیا تو الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے،۔

ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بار کے اعلامیے ایک ہی جیسے ہیں، ان کے اہم لیڈر اعظم نذیر تارڑ ہیں۔

سینئر سیاستداں نے کہا کہ اب چیف الیکشن کمشنر پر دبائو ڈالا جا رہا ہے، اٹیک کیا جا رہا ہے، اعتزاز احسن نے کہاکہ یہ کْھرا سیدھا اعظم نذیر تارڑ اور نواز شریف کی طرف جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کو ہٹایا گیا تو الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے، ان کا اگلا اسٹیپ ہے کہ طارق مسعود صاحب آئیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ میں نے کہا کہ یہ مجرم ہیں، چیف الیکشن کمشنر مجھے توہینِ عدالت میں بلائیں، ٹرائل فیس کروں گا، چیف الیکشن کمشنر کیوں نہیں بلاتے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں