قاہرہ(نیوز ڈیسک )مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق ہوگئے ۔ غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اردن کے شاہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنمائوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعاون کے خواہش مند ہیں۔
مصری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی ایجنڈے میں ہوئی تو مصری صدر وائٹ ہائوس کی کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔