اسرائیلی بحری جہاز

ملائیشیا نے اسرائیلی بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہ پر آنے سے روک دیا

کوالالمپور(نیوز ڈیسک)ملائیشیا نے اسرائیل کے جھنڈے والے بحری جہازوں کے اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر حملے کے رد عمل میں ملائیشیا کے وزیر اعظم نے تمام اسرائیلی مال بردار بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روکتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے قتل عام اور بربریت کے ذریعے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم انور ابراہیم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے فلسطینیوں کیخلاف اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو بھی فوری طور پر جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی کسی بھی بندرگاہ پر سامان لوڈ کرنے سے روک دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں