مسرت جمشید چیمہ

نظریے پر کھڑے ہونے کی و جہ سے قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نظریے پر کھڑے ہیں جس کی وجہ سے ساری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے ، آئین و قانون کو روندنے والی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے منہ سے آئین و قانون کی باتیں زیب نہیں دیتیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی زندگی جدوجہد کرتے ہوئے گزاری ہے اور اب بھی ملک اور عوام کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ۔

پی ٹی آئی کی مقبولیت میں پہلے سے کئی گنااضافہ ہوا ہے اوریہی ہمارے سیاسی مخالفین کا اصل خوف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے وابستگی رکھنے والے ہر رہنما اور کارکن نے مشکلات برداشت کی ہیں اور یقینی طور پر قیادت اس سے بخوبی آگاہ ہے ، بہت جلد پی ٹی آئی کا دور واپس آئے گا اور ملک حقیقی معنوں میں آئین و قانون کے مطابق چلتا ہوا نظر آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں