نگران وزیر اعظم

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے ۔

وزیر اعظم نے دھماکے میں سی ٹی ڈی ایس ایچ او محمد مراد کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور بلندی درجات کی دعا ء کی ۔

وزیر اعظم نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کر نے والے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں