صنم جاوید

ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 فروری تک توسیع

لاہور (کورٹ رپورٹر ) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 فروری تک توسیع کر دی۔

صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گرفتار کیا تھا۔ صنم جاوید کے خلاف 9 مئی جلا وگھیرا وکے الزامات میں تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں