اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نے عام انتخابات 2024کے انعقاد کے لئے وزیرمواصلات میری ٹائم افیئرز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے،
چھ رکنی کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ اور چاروں صوبائی چیف سیکریٹرز شامل ہیں،کمیٹی عام انتخابات سے متعلق سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی ۔
عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے انتظامی امور سمیت متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا،کمیٹی امن وامان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی سیکیورٹی سے متعلق معاملات کو بھی دیکھے گی اور عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کے احکاما ت پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔