لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی ہےـ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملکی ترقی و خوشحالی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیاـ انہوں نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں معیشت استحکام کی جانب گامزن ہےـسی پیک پراجیکٹس کی تکمیل میں تیزی آئے گیـوزیر اعظم شہباز شریف نیدورہ یو اے ای کے بعد چین میں بھی بہترین سفارت کاری سے ملکی ترقی خوشحالی کی راہ ہموار کر دی ـ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ چین اور دیگر ممالک پاکستان مسلم لیگ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیںـچین کے سرمایہ کاروں کی شراکت داری پر آمادگی معاشی ترقی کے راہ کھولے گی۔ پاک چین تعلقات چٹان کی طرح مضبوط اورسربلندہیں۔ پاکستان اور چین کا علاقائی امن واستحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ الحمدُللّہ ملک اچھے معاشی حالات کی جانب رواں دواں ہےـآٹا، روٹی اور دیگر ضروری اشیاء کے نرخ میں کمی کا رجحان خوش آئندہےـمحمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی معاشی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہی ہےـ