پاکستان اسٹیٹ آئل

پاکستان اسٹیٹ آئل کے گردشی قرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹیٹ آئل کے گردشی قرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا، پی ایس او کا گردشی قرض ریکارڈ آٹھ سو بارہ ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا جبکہ مختلف اداروں کے زمے کے پی ایس او کے واجبات بھی بڑھنے لگے۔

دستاویز کے مطابق پی ایس او کا گردشی 812 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے،سوئی نادرن کے ذمے پی ایس او کے بقایاجات 529ارب 74کروڑ تک پہنچ گئے ہیں جبکہ پاور سیکٹر نے 185ارب 70 کروڑ پی ایس او کو ادھار کی تیل کی مد میں ادا کرنے ہیں،پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ جنکوز اور سی پی پی نے پی ایس او کی ادائیگی کرنی ہے۔

دستاویز کے مطابق جنکوز اور سی پی پی نے پی ایس او کی 150ارب 88کروڑ کی ادائیگی کرنی ہے، حبکو نے 29ارب 82کروڑ کیپکو نے 5 ارب کی ادائیگی پی ایس او کو کرنی ہے دستاویز کے مطابق حکومت اور پی آئی اے نے پی ایس او کو 96ارب 80کروڑ کی ادائیگی کرنی ہیجبکہ پی ایس او نے ریفائنریز کو 153ارب40کروڑ کی ادائیگی کرنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں