پی ایس ایل

پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ بحال

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 9کی آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ بحال ہو گئی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل کی انتظامیہ نے پیغام جاری کیا ہے،

پی ایس ایل انتظامیہ نے پیغام میں کہا ہے کہ ویب سائٹ بحال ہو گئی ہے، شائقین کرکٹ اب آن لائن ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں،واضح رہے کہ پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر گزشتہ روز شام 5بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونا تھی جس کے چند گھنٹوں کے بعد ہی اس پر سائبر حملہ ہو گیا تھا،

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پی ایس ایل کے ٹکٹ فروخت کا معاہدہ نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں