بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے حوالے سے کہا کہ سربراہان مملکت کی سفارت کاری چین امریکہ تعلقات میں ایک ناقابل متبادل اسٹریٹجک رہنمائی کا کردار ادا کرتی ہے اور چین صدر ٹرمپ کے دورہ چین کا خیرمقدم کرتا ہے۔
دورے کے دوران دونوں سربراہان مملکت چین امریکہ تعلقات کے ساتھ ساتھ عالمی امن و ترقی سے متعلق اہم امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کریں گے۔ چین برابری، احترام اور باہمی فائدے کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے امریکا کے ساتھ تعاون کو بڑھانے اور اختلافات کو سنبھالنے کے لئے تیار ہے تاکہ تبدیلی اور افراتفری کا شکار اس دنیا میں استحکام اور یقین فراہم کیا جا سکے۔