کریڈٹ کارڈز

کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری وادائیگیوں میں 28.3فیصد اضافہ

لاہور(نیوز ڈیسک)کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری وادائیگیوں میں سالانہ بنیادوں پر28.3فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 141ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 28.3فیصدزیادہ ہے

گزشتہ سال جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 110ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں۔دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری وادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر1.6فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے

دسمبرمیں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 139ارب روپے کی خریداری وادائیگیاں کیں جوجنوری میں بڑھ کر141ارب روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں