اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی اّئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم سے استعفے مانگنے کی خبر غلط ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تمام قائدین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی قائم کر کے مجھ سمیت دیگر رہنماؤں کو شامل کیا گیا، مذاکرات ممکن تھے، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آپ مذاکرات کریں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہم ہر ایک کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے پی میں گورنر راج قائم کرنا بالکل غلط اور بے وقوفی ہو گا، خیبر پختون خوا کو مزید انتشار میں نہ ڈالیں۔