گو جیاکھون

ہم کبھی بھی جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپان کے حالیہ اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جاپان میں “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کا عروج ایک ناقابل تردید حقیقت ہے اور یہ ایک حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔

ایک ایسا جاپان جو آئینی ترامیم پر زور دے رہا ہے، مہلک ہتھیاروں کی برآمد پر پابندیوں میں نرمی کر رہا ہے، جارحانہ میزائلوں کی تعیناتی اور اپنے فوجی اخراجات میں نمایاں اضافہ کر رہا ہے، وہ زبانی بیانات سے اپنی عسکری توسیع کے حقیقی عزائم کو نہیں چھپا سکتا۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین سمیت خطے کے ممالک کو انتہائی چوکس رہنا چاہیے اور دوسری جنگ عظیم میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا مشترکہ دفاع کرنا چاہیے۔جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ سر اٹھانے یا تاریخ کے المناک سانحات کو دوبارہ دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں