لاہور( جاوید حاکم ) ڈاکٹر جاوید حاکم سیاسی سماجی کارکن سینیئر صحافی کو یوم آزادی پاکستان کی 77ویں سالگرہ کے موقع بہترین خدمات پر بیسٹ جرنلسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا،یہ ایوارڈ ڈاکٹر جاوید حاکم کونشترٹائون پریس کلب(رجسٹرڈ) کی جانب سے دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق یوم آزادی پاکستان کے دن کی مناسبت سے نشترٹائون پریس کلب(رجسٹرڈ) نے ایک پروقار ایوارڈتقریب کا اہتمام کیا،
جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معروف باصلاحیت افراد کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈزدیئے گئے ،تقریبکے مہمان خصوصی ایم این اے رانا مبشراقبال تھے، جبکہ ممبرسی ای سی عبدالستارعاجز وائس چیئرمین شاہد نواز اکرم فوجی چیف ایگزیکٹو صحافی مراسم عبدالرشید بٹھہ سٹی لاہور نیوز اقبال نیازی سینیئر صحافی سرداراصغرعلی عباسی،چیف ایڈیٹرعوامی محبت اقبال کھوکھر،معروف شاعرفیاض احمدبھٹی،میاں انجم شیزاد،نصیب تبسم،عتیق کھوکھر،نعمان اکبرگھمن میڈم امنہ اشتیاق احمد۔ مجدداحمد عبدالصمد ،عاطف رحمان،سیدلیاقت حسین بخاری ودیگرنے کثیر تعداد تقریب میں خاص طور پر شرکت کی
ڈاکٹر جاوید حاکم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں ماضی میں بھی خدمت کی اگے میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھیں گے بہترین انتظام بہترین پروگرام کرانے پر اور ایوارڑ سے نوازنے پر سینٹرل کمیٹی و انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں