لاہور(نیوز ڈیسک )بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ ٹافیوں کی طرح ایف آئی آر بانٹ رہے ہیں۔لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام بوسیدہ ہوچکا ہے، ان لوگوں نے مذاق بنا رکھا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اسی بوسیدہ نظام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔