پاکستان اسٹاک ایکسچینج

آئی ایم ایف سے قسط منظوری کا مارکیٹ پرمثبت اثر،65 ہزارکی حد بحال

کراچی (کامرس ڈیسک) آئی ایم ایف سے معاشی جائزے اور قسط منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات دیکھا گیا ، 65 ہزارپوائنٹس کی اہم حدبحال ہوگئی۔

کاروبار کے آغاز سےہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ 100 انڈیکس 585 پوائنٹس بڑھکر65200 پوائنٹس پرپہنچ گیا،گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 64 ہزار 617 پوائنٹس بند ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں