انتظار پنجوتھا

اسلام آباد ہائیکورٹ،انتظار پنجوتھہ کی بازیابی سے متعلق کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ کی بازیابی سے متعلق کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔اٹارنی جنرل منصور عثمان عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار کے وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے تاہم انتظار پنجوتھہ کی بازیابی سے متعلق کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کوششیں جاری ہیں، مجھے دو دن دے دیں، مجھے تھوڑا سا ٹائم لگتا ہے پر کام ہو جاتا ہے، ہم علی بخاری صاحب سے رابطے میں ہیں، انشاء اللہ میں جمعے کو یہاں آکر اچھی خبر دوں گا۔عدالت نے انتظار پنجوتھہ بازیابی کیس میں اٹارنی جنرل کی استدعا پر دو دن کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں