اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کیلئے ہماری طویل جدوجہد کو یاد رکھیں۔ ایک ٹوئٹ میں صدر مملکت نے کہاکہ ای وی ایم میں کاغذی بیلٹ تھے جنہیں ہاتھ سے گنا جا سکتا تھا (جیسا کہ آج کل کیا جا رہا ہے)۔
انہوںنے کہاکہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین میں ایک سادہ الیکٹرانک کیلکولیٹر/کاؤنٹر بھی تھا جو ہر ووٹ ڈالنے کی لیے دبائے جانے والے بٹن کو ساتھ ساتھ گن سکتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ ہر امیدوار کا رزلٹ پول ختم ہونے کے پانچ منٹ کے اندر دستیاب ہوتا اور پرنٹ بھی ہو جاتا۔
عارف علوی نے کہاکہ ہماری یہ تمام جدوجہد، جس کے لیے ایوان صدر میں 50 سے زائد میٹنگ ہوئیں، ناکام کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ اگر آج ای وی ایم ہوتی تو میرا یہ پیارا پاکستان اس بحران سے بچ جاتا۔