ایران

امریکی ویٹو کے بعد ایران کی حالات قابو سے باہر ہونے کی وارننگ

تہران(نیوز ڈیسک)امریکہ کی جانب سے غزہ میں فائر بندی کا مطالبہ کرنے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کیے جانے کے بعد ایران نے مشرق وسطی کی صورت حال بے قابو ہونے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے اعلی سفارت کار حسین امیر عبداللہیان نے مصر کے ساتھ رفح سرحدی گزرگاہ کو فوری طور پر کھولنے کی بھی اپیل کی تاکہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد بھیجی جا سکے۔

امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک امریکہ صہیونی حکومت (اسرائیل)کے جرائم اور جارحیت جاری رکھنے کی حمایت کرتا ہے۔ خطے کی صورت حال میں بے قابو ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں