عارف علوی

اچھی بات ہے فیض حمید پر مقدمہ چل رہا ہے، عارف علوی

کراچی (نیوز ڈیسک)سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اچھی بات ہے فیض حمید پر مقدمہ چل رہا ہے، انہوں نے سیاست میں حصہ لیا،اب دوسروں کو بھی سوچ لینا چاہیئے کہ وہ سیاست میں حصہ لے کر کہیں اپنی قبر تو نہیں کھود رہے؟، ملکی حالات کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ میراہمیشہ سے یہی کہنا تھا کہ مذاکرات کرو، اگر اب کوئی پیشرفت ہوئی ہے تو مثبت ہو گی۔موجودہ صورتحال میں سنیئرز اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن جونیئرز سنیئرز کو وہ عزت ہی نہیں دے رہے جس کے وہ مستحق ہیں۔

ایسی صورتحال میں وہ ہمیں کیاعزت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے مذاقا کہا سابق صدر کسی کو قتل نہ کر دیں۔میں ججز کا شکر گزار ہوں ججز جب کوئی معاملہ دیکھتے ہیں تو وہ بہت باریک بینی سے دیکھتے ہیں۔ موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا ملکی حالات کی بہتری کیلئے تو اپنی جان بھی قربان کی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے سندھ حکومت اور ایف آئی اے سے میرے خلاف مقدمات کی تفصیلات مانگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے خلاف ایک 2014 کی ایف آئی آر ہے کہ وہ اسلحہ سپلائی کرتے ہیں، عدالت نے مذاقا کہا سابق صدر کسی کو قتل نہ کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں