انتونیو گوتریس

ایران، پاکستان کشیدگی ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اظہار تشویش

نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو، دونوں ممالک خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے اصولوں کے مطابق مسائل حل کریں۔ انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کے تمام خدشات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں