بانی پی ٹی آئی

بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس تصویر کو وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن لے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی۔

تصویر وائرل ہونے کے بعد عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو کا سائز کم کردیا گیا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جمعہ کے روز اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا ، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ہے اور پولیس تصویر کو وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں