اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے احتجاج جاری رہے گا۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک اڈیالہ سے حکم نہیں آ جاتا۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کا وقت ہوتا ہے احتجاج کا کون سا ٹائم ہوتا ہے، جب تک ہمارے کارکن میدان میں موجود ہیں ہم بھی موجود ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ جب تک بانی پی ٹی آئی کو علی امین پر اعتماد ہے، تحریکِ انصاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔