برطانیہ

برطانیہ ، ایران کے لیے جاسوسی کے ملزم کی مدد کرنے پر مقدمہ دائر

لندن(نیوز ڈیسک )برطانیہ میں ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں ملوث شخص کو جیل سے فرار میں مدد دینے پر ایک شخص کے خلاف فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

فرد جرم کی زد میں آنے والے شخص کا نام عمران چودھری بتایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس شخص پر پولیس نے الزام لگایا کہ 25 سالہ عمران چودھری نے ایرانی جاسوس کو جیل سے نکل بھاگنے میں مدد دی ہے۔ایرانی مبینہ جاسوس کا نام ڈینیئل خلیفے بتایا گیا ہے۔

جس نے ستمبر 2023 میں ‘وانٹز ورتھ جیل’ سے فرار حاصل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق جاسوس نے خوراک لانے والے ٹرک میں خود کو چھپالیا اور پولیس نے اس وقت اس کی تلاش شروع کی جب اسے فرار ہوئے تین دن گزر چکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں