بشریٰ بی بی

بشری بی بی کی مقدمات ،انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست پر سماعت کل ہو گی

لاہور( اکورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست پر سماعت کل ( سوموار) کے روز ہو گی ۔

بشری بی بی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں