اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ “بلے” کا نشان نہ ملا تو پلان بی موجود ہے۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہرعلی خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ چیف جسٹس اور عدلیہ سے اپیل ہےکہ سازش ناکام بنائیں،100 فیصد یقین کے “بلے” کا انتخابی نشان ملے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزیدکہا پاکستان تحریک انصاف نےٹکٹس جاری کرنا شروع کردیئے ہیں، کسی بھی وقت ویب سائٹ پراپ لوڈ کردیں گے،آئین و قانون کے مطابق چلیں گے تو انشااللہ “بلا” ملےگا۔