بنگلادیش

بنگلادیش کیخلاف سیریز، رشبھ پنٹ کو بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنٹ کو بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا،رشبھ پنٹ کو اتوار کے روز بنگلا دیش کے خلاف آنے والے پہلے ٹیسٹ کے لئے ہندوستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،ان کی دسمبر 2022میں ایک خوفناک کار حادثے کے 18ماہ بعد پانچ روزہ بین الاقوامی فارمیٹ میں واپسی ہوئی ہے

26سالہ وکٹ کیپر بلے باز کو جون میں ٹیم کی ٹی20ورلڈ کپ کی فتح سمیت تمام فارمیٹس میں فارم برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں،وہ روہت شرما کی قیادت میں 16رکنی اسکواڈ میں شامل ہوں گے جو 19ستمبر سے چنئی میں شروع ہونے والی بنگلا دیش کی ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہے

ویرات کوہلی کی بھی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے وہ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے پانچ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں