فضائی حادثات

بھارتی فوج فضائی حادثات میں سب سے آگے نکل گئی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی فوج فضائی حادثات میں سب سے آگے نکل گئی ، گزشتہ 30 برس سے بھارتی فضائیہ 534 چھوٹے بڑے حادثات کا شکا ر ہوئی جن میں 152بھارتی پائلٹ ہلاک ہوئے۔

گزشتہ 5 سالوں کے دوران 45 فضائی حادثات رونما ہوئے جن میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ، زیادہ تر حادثات پائلٹ کی غفلت، اور غیر معیاری مشینری کے باعث پیش آئے ، 2012 میں بھارتی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ بھارتMIGـ21 بیڑے کے نصف سے زائد جہازوں کو حادثات میں کھو چکا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع انٹونی کے مطابق صرف 2021 میں پانچ MIGـ21 حادثے کا شکار ہوئے جو کہ Widow Maker کے نام سے جانے جاتے ہیں، دسمبر2021 میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا جس میں جنرل بپن راوت سمیت 13 بھارتی فوجی افسران ہلاک ہوئے تھے۔جنوری 2023 مدھیا پردیش میں ـ30 SUاور میراج 2000 ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے جبکہ 8 مارچ 2023 کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب گیا تھا، بھارتی فضائیہ میں گزشتہ کئی سالوں سے ایسے ہولناک حادثوں نے جنم لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں