لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان کے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا خطے کا تھانیدار بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ، پاکستانی قوم اپنے اتحاد سے بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ پر جو جھوٹی کہانی گھڑی تھی اسے دنیا میں کسی نے تسلیم نہیں کیا، اپنی خفت کو مٹانے کے لئے بھارت نے انتہائی اقدام اٹھایا جس کا اسے حساب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے ،
بھارت کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا ہے اور اب اس سے بڑھ کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ایسے حالات میں جب ملک کو مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے عمران خان پر قائم کئے گئے جھوٹے مقدمات واپس لیں۔