بیرسٹر سیف

بھارت کیخلاف فتح پر قوم متحد ، اتحاد برقرار رکھنے کیلئے عمران خان کی رہائی ناگزیر ہے،بیرسٹر سیف

پشاور(نیوز رپورٹر) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو ناگزیر قرار دے دیا۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے موقع پرپاکستانی قوم متحدہوچکی ہے، قومی اتحادکوبرقرار رکھنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی مقدمات ختم کرناناگزیرہے۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی مقبول لیڈر ہیں، ان کو جعلی مقدمات میں مزید جیل میں رکھنا قوم کوتقسیم کرنے کے مترادف ہوگا، انہیں فوری رہا کرنا چاہیے۔

مشیر اطلاعات نے کہاکہ وفاقی حکومت قوم کے اتحاد کے اس سنہری موقع کو ضائع نہ کرے، جعلی حکومت کو قومی اتحاد کی خاطر فسطائی رویہ ترک کرنا ہوگا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی بھارت کیخلاف مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اور ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے بھارت کے خلاف سوشل میڈیا کا محاذ کامیابی سے سنبھال رکھا تھا، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو زمین بوس کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں