علیمہ خان

جناح ہاوس حملہ کیس،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی ضمانت میں توسیع

لاہور (نیوزڈیسک ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے علیمہ خان اورعظمی خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پرعدالت پیش ہوئیں۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں