لاہور(کامرس ڈیسک) چینی کی قیمتوں میں 6روپے کلو جبکہ گھی کی قیمت میں 9روپے کلو اور آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50روپے کا اضافہ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کیساتھ جو اضافہ کیا گیا ہے
حکومت کی جانب سے 2025ء کا عوام کو پہلا تحفہ دیدیا گیا ہے ابھی 364باقی دنوں میں عوام پر مزید مہنگائی کے کوڑے برسیں گے عوام پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں اور اس پر سال کے پہلے دن ہی مہنگائی نے بتادیا ہے کہ آنیوالے دنوں میں مزید مہنگائی ہوگی کیونکہ بقول عوام کے موجودہ حکمرانوں کے پاس مہنگائی کے علاوہ کوئی ذریعہ نہیں جس سے یہ معیشت کو مضبوط کرسکیں اس لئے عوام پر ہر گزرتے دن کیساتھ مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں۔