خدیجہ شاہ

خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

لاہور(کورٹ رپورٹر)9مئی کے جلائو گھیرائو کے کیس میں گرفتار فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ کل ( سوموار) کے روز سنایا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو یقین دہانی کروائی تھی حکومت کو جو بیان حلفی چاہیے وہ دینے کیلئے تیار ہیں۔

سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ جو بھی بیان حلفی دینا چاہتے ہیں وہ دے دیں اسے حکومتی کمیٹی کو بھجوا دوں گا ، کمیٹی کا جو فیصلہ آئے گا ان کو گاہ کردیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں