14 اگست

دیکھو دیکھو!14 اگست کا دن آیا ہے

شاعر :خرم مسعود

دیکھو دیکھو!14 اگست کا دن آیا ہے
ساتھ اپنے خوشیاں لایا ہے
ہے چہل پہل ،ہر طرف بازار میں
ہر چہرہ پر مسرت نظر آیا ہے
جھٹ چکے ہیں افسردگی کے بادل
سبھی کو اس نے دیوانہ بنا یا ہے
افق پہ جو سبز ہلالی پرچم لہرایا ہے
ہر ذی روح آج مسکرایا ہے
کیا شاہ وگدا کیا امیر و فقیر
سب نے اک دوجے کو گلے لگایا ہے
روٹھے ہوؤں کو اس نے منایا ہے
تقدس اسلام اسی نے بچایا ہے
ہوا ناکام ،یوں دشمنان اسلام
ک تندو تیز طوفاں سے کشتی یہ بچا لایا ہے
دیکھو دیکھو!14 اگست کا دن آیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں