میلبرن(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ سرفراز کے لیے ڈراپ کرنا سخت لفظ ہے انہیں تھوڑا آرام دیا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے رضوان کا انتخاب کیا گیا، سرفراز کے لیے ڈراپ کرنا سخت لفظ ہے انہیں تھوڑا آرام دیا ہے۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جہاں سرفراز کیلئے کنڈیشنز سودمند ہوں گی وہاں انہیں موقع ملے گا۔شان مسعود نے کہا کہ ہمیں بیٹنگ میں بہتری لانا ہوگی، ٹیم 100 اوور کھیل رہی ہے تو بیٹرز کو تھوڑا تیز کھیلنا ہوگا، فاسٹ بولرز کیلئے ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہوتا ہے، فاسٹ بولر کو انجری تو ہوتی ہے کیونکہ جو ٹیسٹ کرکٹ کا لوڈ ہے وہ ڈومیسٹک کا لوڈ نہیں۔