ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی طرف سے مقبوضہ گولان میں آبادکاری کو وسعت دینے کے اسرائیلی قابض حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کردی۔
عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب نے شام کی سلامتی اور استحکام کو دوبارہ حاصل کرنے کے امکانات کو مسلسل سبوتاژ کرنے کے اسرائیلی اقدامات کی بھی مذمت کی۔
اپنے ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مملکت سعودی عرب نے بین الاقوامی برادری سے حالیہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے کے لیے اپنی اپیل کی تجدید کی ہے۔ سعودی عرب نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ گولان شام کا عرب مقبوضہ علاقہ ہے۔