سلمان بٹ

سلمان بٹ کا محمد حارث کو اپنے اوپر نظرثانی کا مشورہ

لاہور (سپوٹس ڈیسک)سابق کپتان سلمان بٹ نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 اسکواڈ میں سلیکٹ نہ ہونے پر وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو اپنے اوپر نظرثانی کا مشورہ دیدیا۔ایک انٹرویومیں سابق کپتان و کمنٹیٹر سلمان بٹ نے کہا کہ اعظم خان، صائم ایوب اور افتخار احمد سبھی تیز رفتار اننگز کھیلتے ہیں جبکہ شاداب اور عماد وسیم بھی ہارڈ ہٹر میں شمار ہوتے ہیں! عثمان خان پی ایس ایل پرفارم کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ محمد حارث سوچیں انہوں نے کیا کیا؟۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ محمد حارث کو کافی مواقع ملے لیکن وہ اْسے کیش کرانے میں ناکام رہے، انہیں چاہیے وہ خود سے سوال کریں کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا ہے؟، وہ بعض اوقات ایسے شاٹس کھیلتا ہے جس کی میچ کے وقت ضرورت نہیں ہوتی تھی، اس نے اے ٹیم کی نمائندگی کے دوران بھی کئی بار ایسا کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت ہر کرکٹ فین چاہتا ہے کہ وہ کھیلیں لیکن انہیں عملی طور پر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں