شیر افضل مروت

سندھ میں وڈیرا شاہی ،ڈاکو راج اور سرداری نظام عروج پر ہے،شیر افضل مروت

ٹنڈوالہ یار(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے ٹنڈوالہ یار آمد کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں وڈیرا شاھی ڈاکو راج سرداری نظام عروج پر ہے اور سندھ میں 40 سال پہلے جو تھا آج بھی ویسا ہے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے سندھ کی عوام کو ان کا حق نہیں دیا ان لوگوں نے صرف اور،صرف اپنا مفاد حاصل کرکے عوام مسکلات سے دوچار کیا

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی کو جیل میں ڈالا ہماری پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی ہمارے کارکنان آج بھی نظر بند ہیں ہم سے بلا چھینا گیا ہم پر جابرانا ظالمانہ ظلم کیا گیا ان کا خیال تھا پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی پاکستان میں کوئی ڈر سے پی ٹی آئی کا نام لینے والا نہیں ہوگا اندہو دیکھو ٹنڈوالہ یار کے لوگوں نے 8 فروری کا جواب آج ہی دے دیا ہے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت کی ٹنڈوالہ یار آمد پر تحریک انصاف کے ووٹروں سپوٹروں کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور تحریک انصاف اور اس کی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پر تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی پلھ دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں