انقرہ(نیوز ڈیسک)ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے العربیہ کو بتایا کہ ان کا ملک شام میں بڑھتے ہوئے واقعات کی رفتار کے حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ ہم آہنگی رکھتا ہے اور یہ ہم آہنگی کی سطح اعلی ترین سطحوں پر ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم سعودی حکام کے ساتھ وزارت خارجہ اور سکیورٹی سروسز کی سطح پر وضاحت، شفافیت اور خلوص نیت کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔
ہم سب کے ساتھ مل کر معاملے کو چلا رہے ہیں۔ترک عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وضع کردہ ویژن 2030 کے نتیجے میں سعودی عرب ایک بڑی تبدیلی کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا خطے کے دیگر ملکوں کے پاس ترقی کرنے کے منصوبے موجود ہیں۔