سینیٹر شبلی فراز

شبلی فراز نے رفح میں اسرائیلی آپریشن روکنے کا عالمی عدالت کے فیصلہ کوخوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے رفح میں اسرائیلی آپریشن روکنے کا عالمی عدالت کے فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے رفح فلسطین میں اسرائیلی آپریشن روکنے سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلہ کوخوش آئند قرار دے دیا ۔

انہوںنے کہاکہ اسرائیل غزہ کے بعد رفع میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ،عالمی عدالت،انسانی حقوق تنظیمیں اور عالمی قوتیں اسرائیلی بربریت کو روکنے میں ناکام رہی۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کے فلسطین سے متعلق وہی نظریات ہیں جو قائداعظم کے تھے،اقوام متحدہ غزہ میں جنگ بندی،عالمی عدالت انصاف اور اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں