صدر آصف زرداری

صدر آصف زرداری کا زخمی کرکٹر صائم ایوب کو ٹیلیفون’عیادت کی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)صدر آصف زرداری نے زخمی کرکٹر صائم ایوب سے جنوبی افریقا میں ٹیلی فون پر بات کی۔فون کال پر صدر زرداری نے صائم ایوب کو لگنے والی چوٹ کے بارے دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔صدرِ مملکت نے صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کو بھی سراہا۔

صائم ایوب نے فون کرنے پر صدر زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔پاکستان کے کرکٹر صائم ایوب نے صحت یاب ہو کر شاندار پرفارمنس جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔

فون کال کے دوران صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں