راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کے خلاف ہائیکورٹ جانے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا، توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہ تو پچھلی پیشی پر اور نہ ہی اب بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا گیا ہے، اڈیالہ جیل انتظامیہ کے خلاف ہائیکورٹ جاوں گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وہ بھی اڈیالہ جیل میں رہے ہیں انہیں یہاں فٹ بال بنایا گیا، سیکیورٹی بہانہ ہے، دفاع اور سلامتی کے اداروں پر اعتماد ہے۔